Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے نکلنے والا پانی کیا وضو توڑدے گا؟
- Fatwa no.
- 12425-Nor
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے جو پانی نکلتا ہے، کیا اس پانی کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
Answer (beginning)
آنکھ سے نکلنے والا وہ پانی وضو توڑتا ہے جو کسی آنکھ کی بیماری یا آنکھ میں زخم کی وجہ سے نکلے ، جبکہ پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے نکلنے والا پانی چونکہ کسی بیماری یاز خم کی وجہ سے نہیں نکلتا لہذا اس پانی کے نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ جیسا کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق جو پانی بغیر کسی بیماری کے جسم سے نکلے تو وہ پانی پاک ہے مثلا ز کام، خوشی یا غمی کے موقع پر آنکھوں سے نکلنے والے آنسو، تو یہ پاک ہیں اور ان کے نکلنے سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔ بیماری کے سبب بہنے والی رطوبت ناقض وضو ہوتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.