Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سنتِ قبلیہ ادا کرنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا، تو کیا یہ سنتیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی ؟

Fatwa no.
12444-Nor
Issued
06 ربیع الاول 1444ھ / 03اکتوبر 2022 ء

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنت قبلیہ ادا کرنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا، تو کیا وضو کرنے کے بعد فرض نماز ادا کرنے سے پہلے یہ سنتیں دوبارہ ادا کرنی ہوں گی ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں وضو کرنے کے بعد فرض نماز ادا کر لی جائے، سنت قبلیہ کو دوبارہ ادا کر ناضروری نہیں۔ تنویر الابصار میں ہے: " لو تكلم بين السنة والفرض لا يسقطھا۔۔۔وکذا كل عمل ينافي التحريمة علی الاصح “ یعنی اگر کسی نے سنت و فرض کے درمیان کلام کیا، تو یہ سنتوں کو ساقط نہیں کرے گا۔۔۔ اور اسی طرح ہر وہ کام جو تحریمہ کے منافی ہو ا صح قول کے مطابق۔ (تنویر الابصار مع الشامي ملتقطا، جلد2،صفحہ558، مطبوعہ: کوئٹہ) حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی میں ہے: ” والكلام بين السنة والفرض وكل عمل ينافي التحريمة لا يسقطها یعنی سنت و فرض کے مابین کلام اور ہر وہ کام جو تحریمہ کے منافی ہو سنتوں کو ساقط نہیں کرتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.