Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز جنازہ کی دعا نہ آتی ہو تو اس کی جگہ کیا پڑھیں؟
- Fatwa no.
- 12511-Nor
- Issued
- 05 ربیع الثانی 1444ھ /01 نومبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عرض ہے کہ اگر کسی شخص کو نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی بالغ و نابالغ کی دعائیں نہ آتی ہوں، تو وہ ان دعاؤں کی جگہ کیا پڑھے ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ایسا شخص ہر وہ دعاپڑھ سکتا ہے جس کا تعلق امور آخرت سے ہو، البتہ ممکنہ صورت میں نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعاؤں کو یاد کرنے کی بھر پور کوشش کرے کہ ماثور دعاؤں کا پڑھنا بہتر ہے۔ در مختار ، جوہرۃ النيرة، بحر الرائق وغیرہ کتب فقہیہ میں مذکورہے : ”و النظم للاول“(ويدعو بعد الثالثة) بامور الآخرة والماثور اولى “ ترجمہ : ”تیسری تکبیر کے بعد امور آخرت سے متعلق کوئی سی بھی دعا پڑھے مگر ماثور دعاؤں کا پڑھنا بہتر ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.