Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازِ فجر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 12490-Nor
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا فجر کی نماز کے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
نماز فجر کے بعد یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، یونہی نماز عصر کے بعد یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، نفل نماز پڑھنا جائز نہیں کہ احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بھی کچھ ایسے مواقع ہیں جہاں نفل پڑھنا منع ہیں جن کی تفصیل کتب فقہیہ میں مذکور ہے۔ صحیح بخاری شریف کی حدیث مبارک ہے: ” عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ یقول سمعت رسول الله صلى الله تعالى عليه واله وسلم يقول لا صلوة بعد الصبح حتى ترتفع الشمس ولا صلوة بعد العصر حتى تغيب الشمس “ یعنی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ صبح کی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.