Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چمڑے کے موزے میں پانی کی تری داخل ہوسکتی ہو،ان پر مسح کرنے کا حکم

Fatwa no.
12397 :Nor

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے پاس چمڑے کے ایسے موزے ہیں جن کو پہن کر اپنا پاؤں پانی سے بھرے ٹب وغیر ہ میں ڈال دیں، تو کچھ دیر بعد پانی کی تری اندر داخل ہو جاتی ہو تو کیا ایسے موزوں پر مسح جائز ہو گا ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جب مذکورہ موزے چمڑے کے ہیں، تو ان پر مسح کرنابالکل جائز ہے کیونکہ جو موزے چمڑے سے بنے ہوں، ان میں پانی داخل نہیں ہوتا۔ اگر کچھ دیر پانی میں رکھنے کے بعد ان میں پانی داخل ہو بھی جاتا ہو، تب بھی ان پر مسح جائز ہو گا جیسا کہ چمڑے کے علاوہ کسی دبیز و موٹی چیز سے بنے موزوں کے متعلق علمانے صراحت فرمائی ہے کہ پانی میں کچھ دیر ٹھہر نے یار گڑنے سے ان میں پانی داخل ہو جائے، تو یہ مسح سے مانع نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.