Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا برف سے وضو کرسکتے ہیں؟
- Fatwa no.
- 12414-Nor
Question
(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ برف سے وضو کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں تو اس کا طریقہ کیا ہو گا؟
Answer (beginning)
وضو کے چار فرائض میں سے تیسرے فرض یعنی چوتھائی سر کے مسح کے علاوہ بقیہ تینوں فرائض میں اعضائے وضو کو دھونا فرض ہے ، اور کسی عضو کو دھونے سے مراد یہ ہے کہ اس عضو پر کم از کم دو قطرے پانی بہہ جائیں۔ لہذا برف سے وضو صرف اسی صورت میں ہو گا جب اعضائے وضو پر کم از کم دو قطرے بہہ جائیں، اعضائے وضو پر دو قطرے پانی نہ بہنے کی صورت میں برف سے وضو نہیں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلوةِ فَاغْسِلُوا وُجُوْهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ، ترجمہ کنز الایمان :…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.