Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پنج وقتہ نماز کے نوافل میں مزید نفل نمازوں کی نیت کرسکتے ہیں؟

Fatwa no.
12426-Nor

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پنج وقتہ نماز کے نفل کی ادائیگی کرتے ہوئے مزید نوافل مثلاً صلوۃ التوبه ، صلوۃ الحاجات، تحية الوضو وغیرہ کی بھی نیت ساتھ ہی کر سکتے ہیں ؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟

Answer (beginning)

فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق نفل نماز میں ایک سے زائد نفل نماز کی نیت کی جاسکتی ہے لھذا اسوال میں موجود نفل نمازوں کی نیت حسب موقع کسی بھی نفل نماز میں کر سکتے ہیں۔ چنانچہ الاشباہ و النظائر اور در مختار و غیرہ کتب فقہیہ میں ہے: ” والنظم للآخر“ولوفرضاًونفلافللفرض،ولو نافلتين كسنة فجر وتحية مسجد فعنھما یعنی اگر کسی شخص نے فرض و نفل کی نیت کی تو فرض نماز ہوئی اور اگر دو نفل کی نیت کی جیسے فجر کی سنتیں اور تحیۃ المسجد تو دونوں نماز میں ہو گئیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.