Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منی کی صرف ایک بوند ہی شہوت سے نکلی ہوتو غسل فرض ہوجائے گا؟

Fatwa no.
12363-Nor

Question

ہوجائے گا؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر منی کی صرف 1 بوند ہی شہوت کے ساتھ نکلی ہو ، مگر آلے کی سختی اور شہوت ابھی باقی ہو ، تو غسل باقی رہے گا یا نہیں ؟؟ ر ہنمائی فرمائیں۔

Answer (beginning)

مادہ تولید نکلنے کی اپنی علامات ہیں، اس مادے کے نکلنے کے بعد آلے کی سختی اور انسان کی شہوت ختم ہو جاتی ہے۔ ایک طبقہ وہ ہے جو مذی ہی کو منی سمجھتا ہے۔ مذی ابتدائی شہوت میں نکلنے والا پانی ہوتا ہے ، مذی نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے، غسل فرض نہیں ہوتا۔ البتہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق بعض صورتیں ایسی بھی ہیں جہاں منی کے احتمال پر بھی غسل واجب ہو جاتا ہے جیسا کہ سونے سے پہلے کسی شخص کو شہوت ہی نہ تھی یا تھی مگر سونے سے پہلے وہ شہوت ختم ہو چکی تھی اور جو خارج ہو ا تھا اُسے وہ صاف کر چکا تھا تو اب جاگنے پر تری پائی جانے کی صورت میں فقط منی کے احتمال سے بھی غسل واجب ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.