Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شوہر کے کہنے پر قضا روزہ توڑنے کا حکم؟
- Fatwa no.
- 12320-Nor
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندہ شوہر کی اجازت کے بغیر رمضان کے قضار وزے رکھ رہی ہو ، اب کسی دن شوہر کام سے چھٹی کرلے اور وہ ہندہ کو ہم بستری کے لیے بلائے اور روزہ توڑنے کا کہے۔ تو کیا اس صورت میں ہندہ کو شوہر کے کہنے پر اس روزے کو توڑنے کی اجازت ملے گی ؟؟ ر ہنمائی فرمائیں۔
Answer (beginning)
عورت کو قضاروزہ رکھنے میں شوہر کی اجازت کی کوئی ضرورت نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں ہندہ کے لیے حکم شرع یہی ہے کہ وہ اپنے اس روزے کو پورا کرے اور شوہر کو حکم شرعی سے آگاہ کر دے۔ نیز ہر گز ہر گز شوہر کے کہنے پر اس روزے کو نہ توڑے ورنہ سخت گنہگار ہو گی، کیونکہ خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔ چنانچہ صحیح بخاری شریف کی حدیث مبارک ہے: ” عن علی رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله و سلم قال لا طاعة في معصية الله انما الطاعة فی المعروف یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.