Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

Fatwa no.
12319-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے نفل یا قضاروزہ رکھا اور شہوت سے مغلوب ہو کر اس نے روزے ہی کی حالت میں مشت زنی کی جس سے اسے انزال بھی ہو گیا، تو اس صورت میں اس روزے کا کیا حکم ہو گا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔

Answer (beginning)

معاذ اللہ ! مشت زنی کرنا سخت نا پاک فعل اور گناہ والا کام ہے اس سے بچناہر مسلمان کے لیے لازم وضروری ہے۔ البتہ شرعی مسئلہ ذہن نشین رہے کہ نفل روزہ ہو یا قضا روزہ، بہر صورت روزے کی حالت میں روزہ یاد ہوتے ہوئے مشت زنی کرنے سے اگر انزال ہو جائے، تو اس صورت میں وہ روزہ ٹوٹ جائے گا بعد میں اس روزے کی قضا کرنا ضروری ہو گا۔ ہاں ! فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اگر کسی نے رمضان کے روزے میں ایسا فعل کیا تو اس پر فقط قضالا زم ہو گی، کفارہ لازم نہیں آئے گا جبکہ دیگر روزوں میں تو کفارہ لازم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.