Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بالغ اولاد کا صدقہ فطر کس پر واجب ہے؟
- Answered by
- مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی فتوی نمبر: 12297-Nor
- Fatwa no.
- 12297-Nor
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد پر کیا گھر کے تمام افراد کا فطرانہ دینا لازم ہوتا ہے ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
Answer (beginning)
مسلمان مرد صاحب نصاب پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہوتا ہے بشر طیکہ وہ نابالغ بچے خود صاحب نصاب نہ ہوں۔ یونہی مجنون بالغ اولاد اگر صاحب نصاب نہ ہو تو اس کا فطرہ بھی باپ پر واجب ہوتا ہے۔ البتہ اس کے علاوہ گھر کے دیگر افراد مثلاً بیوی، بالغ اولاد ماں، باپ، دادا، دادی، بہن بھائی، قریبی رشتہ داروں کا فطرہ ادا کر ناشر عامر د پر لازم وضروری نہیں۔ لیکن پھر بھی اگر کوئی شخص گھر کے دیگر افراد کا صدقہ فطر ان کی اجازت سے اپنی طرف سے ادا کر دیتا ہے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں، اس صورت میں بھی ان کا فطرہ ادا ہو جائے گا۔ صاحب نصاب مرد پر کس کس کا فطرہ ادا کرنا واجب ہے؟
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.