Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیماری کی حالت میں کیا گیاغسل کا تیمم کب تک باقی رہتا ہے ؟

Fatwa no.
12292-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بیماری کی وجہ سے غسل کا تیم کیا، پھر کچھ دن بعد وہ صحت یاب ہوا اور پانی سے غسل کرنے کے قابل ہو گیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کے لیے دوبارہ پانی سے غسل کرناضروری ہو گا یا پھر بیماری کی حالت میں کیا گیا تیم ابھی بھی باقی رہے گا؟ یعنی کہ بیماری کی حالت میں کیا گیا تیم کب تک باقی رہے گا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔

Answer (beginning)

فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق جس عذر کی بنا پر تیم کیا ہو اس عذر کے جاتے رہنے سے تیم ختم ہو جاتا ہے اور سابقہ حدث لوٹ آتا ہے۔ اب جبکہ صورتِ مسئولہ میں زید پانی سے غسل کرنے پر قادر ہو گیا ہے تو اس کا بیماری کی حالت میں کیا گیا غسل کا تیم ٹوٹ گیا، لہذا اب زید پر پاکی کے حصول کے لیے پانی سے دوبارہ غسل کرناضروری ہو گا۔ تبیین الحقائق میں ہے: ” ينقض التيمم ناقض الوضوء والقدرة على الماء، أما الأول فلأنه خلف عن الوضوء فيأخذ حكمه.

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.