Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صرف سات تولہ سونے پر زکوة کا کیا حکم ہے؟

Fatwa no.
12269-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا صرف سات تولہ سونے پر زکوۃ فرض ہو گی ؟ جبکہ اس شخص کی ملکیت میں سونے کے علاوہ اور کچھ بھی نہ ہو ؟؟ رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر اس شخص کی ملکیت میں اموالِ زکوۃ میں صرف یہی سونا ہے تو اس صورت میں زکوۃ فرض نہیں، کیونکہ صرف سونا ہو، تو ز کوۃ اس وقت فرض ہوتی ہے کہ جبکہ وہ ساڑھے سات تولہ مکمل ہو۔ لیکن صرف سونا ہونے کی صورت میں خوب غور و فکر کی حاجت ہے کہ بسا اوقات حاجت سے زائد مالِ زکوۃ ملکیت میں موجود ہوتا ہے جس کی طرف انسان کی توجہ نہیں ہوتی اور یوں وہ غلطی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.