Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟

Fatwa no.
12217-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑ ا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہو گی ؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہو گا؟؟ رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

اولا تو یہ مسئلہ ذہن نشین رہے کہ نماز میں سجدہ سہو اس وقت واجب ہو تا ہے جب نمازی واجبات نماز میں سے کسی واجب کو بھولے سے ترک کر دے، ہر غلطی کی تلافی سجدہ سہو سے نہیں ہوتی۔ نماز میں قعدہ اخیرہ کرنا چونکہ فرض ہے لہذا صورتِ مسئولہ میں نماز کا یہ فرض چھوٹ جانے پر دور کعت والی نماز میں تیسری، چار رکعت والی نماز میں پانچویں اور مغرب کی نماز میں چوتھی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے پہلے واپس آکر سجدہ سہو کر کے اس غلطی کی تلافی کی جاسکتی تھی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.