Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شرم گاہ کو چھوا اور انزال ہو گیا تو روزے کا حکم؟
- Fatwa no.
- 12185-Nor
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماور مضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت ، مغلوب ہو کر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہو گیا۔ ان دونوں مر دو عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے ؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی ؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں۔
Answer (beginning)
اولاً تو یہ مسئلہ ذہن نشین رہے کہ اجنبی مرد و عورت کا غیر شرعی تعلق قائم رکھنا سخت ناجائز و حرام ہے ، جس سے بچنا ہر مسلمان پر لازم وضروری ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں ان دونوں مرد و عورت پر شر عالا زم ہے کہ اب تک ان کے مابین جو بھی غیر شرعی تعلقات قائم ہوئے ہیں اس گناہ سے صدق دل سے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں تو بہ کریں اور آئندہ اس گناہ سے باز رہیں۔ البتہ پوچھے گئے سوال کا جواب یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں اگر تو اس مرد کو عورت کے بدن کی گرمی بھی محسوس ہوئی تھی، تو اس صورت میں اس مرد کاوہ روزہ ٹوٹ گیا، جس کی قضا کرنا اور روزہ توڑنے کے گناہ پر سچی توبہ کر نا شرعاً اس مرد پر لازم و ضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.