Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نفل کی دوسری اور تیسری رکعت میں خلافِ ترتیب قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 12216-Nor
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار رکعت نفل نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ النصر اور تیسری رکعت میں سورۃ الکوثر پڑھ سکتے ہیں ؟ اس میں شرعا کوئی حرج تو نہیں ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں چار رکعت نفل کی دوسری رکعت میں سورۃ النصر اور تیسری رکعت میں سورۃ الکوثر پڑھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں، اس صورت میں خلاف ترتیب قرآن پڑھنا لازم نہیں آئے گا، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق نفل نماز کاہر شفع ( یعنی دور کعت ) ایک جداگانہ نماز ہے۔ چنانچہ در مختار میں ہے : ” ان كل شفع صلاة“ یعنی نفل کاہر شفع (دورکعت) علیحدہ علیحدہ نماز ہے۔(درمختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، ج 2، ص 578، مطبوعہ کوئٹہ) سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ ”نماز چار رکعت میں زید اس طرح پڑھتا ہے اول رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ میں شریف ، دوسری میں سورہ دخان شریف، تیسری میں سورہ تنزیل،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.