Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آنکھ میں لینز لگے ہونے سے کیا وضو اور غسل ہوجائے گا؟

Fatwa no.
12213-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آنکھ میں لینز لگے ہونے کی صورت میں کیا وضو اور غسل ہو جائے گا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

Answer (beginning)

جی ہاں ! پوچھی گئی صورت میں وضو اور غسل ادا ہو جائے گا، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق وضو اور غسل میں آنکھ کے اندرونی حصے میں پانی پہنچانا فرض یا واجب نہیں۔ چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے : ” و ایصال الماء الى داخل العينين ليس بواجب ولا سنة۔۔۔۔ولا يجب ايصال الماء الى داخل العینین کذافی محیط السرخسی یعنی (وضو میں ) پانی کو آنکھ کے اندرونی حصے میں پہنچانا نہ تو واجب ہے اور نہ ہی سنت ہے۔۔۔۔ ( غسل میں) پانی کو آنکھ کے اندرونی حصے میں پہنچانا واجب نہیں، جیسا کہ محیط السرخسی میں مذکور ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.