Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک پڑھنے کی منت ماننا، کیا شرعی منت ہے؟
- Fatwa no.
- 12208-Nor
- Issued
- 29 شوال المکرم 1443ھ /31 مئی 2022. سوال
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندہ نے قرآن پاک پڑھنے کی منت مانی تو کیا یہ شرعی منت ہے ؟ اس منت کو پورا نہ کرنے پر کیا ہندہ گنہگار ہو گی ؟؟ ر ہنمائی فرما دیں۔
Answer (beginning)
فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق تلاوتِ قرآن کی منت، شرعی منت نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت میں ہندہ اس منت کو پورا نہ کرنے پر گنہگار نہیں ہو گی اور نہ ہی ہندہ پر کوئی کفارہ لازم آئے گا۔ یہاں تک تو پوچھے گئے سوال کا جواب تھا البتہ قرآن پاک پڑھنے کے بے شمار فضائل احادیث مبارکہ میں موجود ہیں اور مؤمن تو ویسے ہی نیکیوں کا حریص ہوتا ہے ، لہذا ممکنہ صورت میں بہتر یہی ہے کہ ہندہ اس منت کو پورا کر لے دین و دنیا میں اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ تلاوت قرآن کی منت، شرعی منت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.