Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس شخص کو قطرے آتے ہوں اسکا امامت کروانا کیسا؟

Fatwa no.
12110-Nor
Issued
16 رمضان المبارک 1443ھ / 18 اپریل 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید میں امامت کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں، مگر اسے پیشاب کے بعد کچھ دیر کے لیے ایک دو قطرے آتے ہیں اس کے بعد اسے قطرے نہیں آتے۔ تو کیا اس صورت میں زید شرعی معذور ہو گا ؟ کیا وہ لوگوں کی امامت کروا سکتا ہے ؟؟رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

سائل: علی رضا (via، میل) اولا تو یہ یادر ہے کہ امامت کی شرائط میں سے ایک بنیادی شرط امام کا شرعی معذور نہ ہونا بھی ہے ، لہذا شرعی معذور تندرست لوگوں کی امامت نہیں کروا سکتا۔ البتہ شرعی معذور ہونا اس وقت ثابت ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کو وضو توڑ دینے والا کوئی مرض اس طرح لاحق ہو جائے کہ حقیقی طور پر یا پھر حکمی طور پر ایک نماز کا پورا وقت اس طرح گزر جائے کہ اسے وضو کر کے فرض نماز کی ادائیگی کا موقع بھی نہ مل سکے ، اس کی مکمل تفصیل کتب فقہ میں مذکور ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.