Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا ناپاک ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجاتی ہیں؟

Fatwa no.
12188-Nor
Issued
22 شوال المکرم 1443ھ /24 مئی 2022 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زمین تو خشک ہو کر پاک ہو جاتی ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ گھروں کے فرش پر جو ٹا ئلز لگی ہوتی ہیں ان پر اگر کوئی نجاست گر جائے، تو کیا وہ ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہو جائیں گی۔ نیز ا گران ٹائلز پر کوئی دراڑ ہو تو اس صورت میں ان کی پاکی کا کیا حکم ہو گا؟؟ ر ہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

سائل : عمر اسلام فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق زمین یا وہ چیز جو زمین سے اتصال قرار کے طور پر ملی ہوئی ہوں ( مثلا زمین میں اُگے ہوئے درخت، گھاس، دیوار اور ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہو) ان سب کے لئے حکم یہ ہے کہ یہ چیزیں جب ناپاک ہو جائیں تو خشک ہونے اور نجاست کا اثر چلے جانے سے پاک ہو جاتی ہے ، ان کے علاوہ دیگر اشیاء کی پاکی کے لئے یہ حکم نہیں۔ دراڑ سے اگر مراد دو ٹائلز کے درمیان مصالحہ یا سیمنٹ بھرنے کی جگہ ہے تو وہ بھی زمین ہی کے حکم میں ہے ، اور اگر مراد یہ ہے کہ کوئی ٹائل چیچنی ہوئی ہے تو ایسی صورت میں اگر وہ اکھڑی نہیں بلکہ زمین کے ساتھ سیمنٹ وغیرہ کے ذریعے جڑی ہوئی ہے تو زمین ہی کے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.