Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگر طواف کے چکر بھول جائیں تو کیا کریں؟

Fatwa no.
Nor12164

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرے کے طواف کے دوران اگر طواف کے پھیروں میں شک ہو جائے، لیکن غالب گمان یہ ہو کہ یہ چھٹا چکر ہے تو کیا اس صورت میں غالب گمان پر عمل کرتے ہوئے مزید ایک چکر لگا کر طواف مکمل کیا جاسکتا ہے؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اس شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ دوبارہ سے طواف کرے غالب گمان پر عمل نہ کرے، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اگر کسی شخص کو فرض یا واجب طواف میں شک پید ا ہو جائے تو اس صورت میں وہ دوبارہ سے طواف کرے غالب گمان پر عمل نہ کرے۔ البتہ اس صورت میں اگر اسے کوئی عادل شخص خبر دے دے تو اس کے مطابق عمل کرنا بہتر ہے، اور اگر دو عادل افراد خبر دے دیں تو ان کی خبر کے مطابق ضرور عمل کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.