Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی کی تصویر دیکھ کر شوہر کو انزال ہوجائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 12124-Nor
Question
ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شہوت کے غلبے میں اگر شوہر بیوی کی تصویر دیکھ رہا ہو ، اسی حالت میں شرمگاہ کو چھوئے بغیر ہی اسے انزال ہو جائے۔ تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟؟ رہنمائی فرما دیں۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اس شخص کا روزہ نہیں ٹوٹے گا، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق روزے دار کو اگر نظر کرنے سے انزال ہو جائے تو اس صورت میں اس کاروزہ فاسد نہیں ہو گا۔ چنانچہ الجوہرۃ النیرۃ میں ہے: ”نظر إلى امرأة فأنزل لم يفطر سواء نظر إلى الوجه أو إلى الفرج أو إلى غيرهمالمابينا أنه لم يوجد منه صورة الجماع ولا معناه فصار كالمتفكر إذاأمنی۔“ یعنی: روزے دار نے کسی عورت کی طرف نظر کی جس سے اسے انزال ہو گیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا برابر ہے کہ اس نے عورت کے چہرے کی طرف نظر کی ہو یا اس کی شرمگاہ کی طرف نظر کی ہو یا ان دونوں کے علاوہ کسی اور طرف نظر کی ہو ، روزہ نہ ٹوٹنے کی وجہ وہ ہے جو ہم نے بیان کی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.