Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کے پیچھے مقتدی کہاں تک التحیات پڑھے گا؟؟

Fatwa no.
12103-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو مقتدی دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت میں شامل ہوا ہو، تو وہ امام کے پیچھے پہلے یادوسرے قعدے میں التحیات کہاں تک پڑھے گا ؟؟ ر ہنمائی فرمادیں۔ سائل : سلمان احمد (via، میل)

Answer (beginning)

امام کے پیچھے مقتدی کو ہر قعدے میں مکمل التحیات پڑھنالازم ہے، چاہے مقتدی شروع سے جماعت میں شریک ہو یا پھر مسبوق ہو ( یعنی ایک یا زائد رکعتیں نکل جانے کے بعد جماعت میں شریک ہوا ہو)، کیونکہ نماز کے ہر قعدے میں مکمل التحیات پڑھنا نماز کے واجبات میں سے ہے۔ چنانچہ در مختار مع رد المحتار میں ہے: ” (والتشهدان) ای : تشهد القعدة الاولى وتشهد الاخيرة----(و كذافي كل قعدة في الاصح “ یعنی قعدہ اولی اور قعدہ اخیر و دونوں میں پورا تشہد پڑ ھنا واجب ہے۔۔۔۔اسی طرح نماز کے ہر قعدے میں اصح قول کے مطابق التحیات پڑھنا واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.