Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا تراویح کی جماعت میں عشاء کے فرض کی نیت سے شامل ہوسکتے ہیں؟
- Fatwa no.
- 12100-Nor
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تراویح کی جماعت ہورہی ہو ، تو کیا اس میں عشاء کے فرض کی نیت سے شامل ہو سکتے ہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔ سائل: محمد فیصل (via، میل)
Answer (beginning)
جی نہیں ! پوچھی گئی صورت میں تراویح پڑھانے والے کے پیچھے عشاء کے فرض کی نیت سے شامل نہیں ہو سکتے اس صورت میں عشاء کے فرض ادا نہیں ہو گے۔ فرض نماز نفل نماز پڑھنے والے کے پیچھے نہیں ہو سکتی اس صورت میں اقتداء باطل ہو گی۔ چنانچہ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے : ” (و) لا (مفترض بمتنفل وبمفترض فرضا آخر) لان اتحاد الصلاتین شرط عندنا“ یعنی فرض پڑھنے والا نفل پڑھنے والے کی اقتداء نہیں کر سکتا، اسی طرح مختلف فرض پڑھنے والے ایک دوسرے کی اقتداء نہیں کر سکتے کہ ہمارے نزدیک امام اور مقتدی دونوں کی نمازوں کا متحد ہو نا شرط ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.