Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا ایک نماز قضا کرنے پر 80 برس جہنم میں لٹکایا جائے گا؟

Fatwa no.
12098-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک نماز قضا کرنے پر 80 برس جہنم میں لٹکایا جائے گا۔ کیا یہ حدیث درست ہے، اگر درست ہے تو اس کا حوالہ بیان فرماد بیجیے ؟؟ سائل: افضال احمد (via میل)

Answer (beginning)

معاذ اللہ ! بلا وجہ شرعی جان بوجھ کر ایک وقت کی بھی نماز قضا کر دینا سخت کبیرہ گناہ، ناجائز و حرام ہے۔ ایسا شخص ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مستحق ہے، جب تک کہ توبہ کر کے اس نماز کی قضانہ کرلے۔ قرآن وحدیث میں نماز قضا کرنے کی شدید مذمت بیان ہوئی ہے، ایسے بد نصیب کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ جہنم میں داخل ہو گا۔ لہذاہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ نمازوں کی پابندی کرے اور اس معاملے میں ہر گز ہر گز کو تاہی کا شکار نہ ہو ، ور نہ رب عزوجل کی ناراضی کی صورت میں آخرت میں شدید عذاب کا سامنا ہو سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.