Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز عصر میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم؟

Question

نماز عصر میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید چونکہ تراویح میں قرآن سنا رہا ہے ، لہذا اُس نے عصر کی نماز تنہا پڑھتے ہوئے پہلی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے قراءت کرلی ، پھر پہلی ہی رکعت کے سجدے میں اُسے یاد آگیا کہ میں تو عصر کی نماز پڑھ رہا ہوں، لہذا اس نے انگلی رکعات میں آہستہ قراءت کر کے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کی نماز درست ادا ہو گئی ؟ جواب

Answer (beginning)

سری نمازوں میں امام و منفر دسب کے لیے سری قراءت کرنا واجب ہے ، لہذا ان نمازوں میں بھولے سے ایک آیت بلند آواز سے پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے ۔ جبکہ پوچھی گئی صورت میں نماز عصر کی پہلی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے قراءت کرنے کی وجہ سے زید پر سجدہ سہو واجب ہو چکا تھا جو کہ زید نے نماز کے آخر میں کرلیا، لہذا صورتِ مسئولہ میں زید کی نماز عصر درست ادا ہو گئی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.