Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 13742-Nor
- Issued
- 16 رمضان المبارک 1446ھ / 17 مارچ 2025 ء
Question
روزے دار کا عصر کے بعد فرض غسل کرنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے غسل فرض ہونے کی حالت میں روزہ رکھا اور عصر کے بعد غسل کیا ، تو کیا اُس کا وہ روزہ ادا ہو گیا ؟ جواب
Answer (beginning)
حکم شرع ذہن نشین رہے کہ جس شخص پر غسل لازم ہو اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے اور اگر غسل کرنے میں اتنی دیر کردی کہ نماز کا آخری وقت آگیا، تو اب فور أنہا نا فرض ہے کہ اب تاخیر کی صورت میں گنہگار ہوگا، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر اُس شخص نے بلاوجہ شرعی غسل میں اتنی تاخیر کی کہ معاذ اللہ دو نمازیں قضا ہو گئیں تو وہ شخص سخت گنہگار ہوا، اس گناہ سے توبہ کرنا اور نمازوں کی قضا کرنا اس کے ذمے پر لازم ہے ۔ البتہ اس شخص کے روزے کا آغاز اگر چہ حالت ناپاکی میں ہوا، لیکن روزہ ہو گیا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.