Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کی صرف ہڈیاں ملیں تو نمازِ جنازہ کا حکم؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2025

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی مسلمان میت کی صرف ہڈیاں ملیں اور جسم پر گوشت نہ ہو تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی یا نہیں ؟

Answer (beginning)

مذکورہ صورت میں صرف ہڈیوں پر نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے گی، کیونکہ شریعت مطہرہ کے قوانین کی رو سے جنازہ کی ادائیگی میں شرط ہے، کہ میت کا پورا دن یا بدن کا اکثر حصہ یا نصف مع سر کے موجود ہو، اور بدن، گوشت، پوست اور ہڈیوں کے مجموعے کا نام ہے ، صرف ہڈیوں کو بدن نہیں کہا جاتا، لہذا اس صورت میں نماز جنازہ ادا نہیں کر سکتے ، ان ہڈیوں کو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.