Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازِ جنازہ سنّتِ بعدیہ سے پہلے پڑھیں یا بعد میں؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2025

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے ساتھ گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے متعدد مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ فرض نماز کی جماعت کے فوراً بعد یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ باہر گراؤنڈ میں نماز جنازہ ہے اس میں شرکت فرمائیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ نماز ظہر اور مغرب کی بعد والی سنتیں ادا کرنے کے بعد نماز جنازہ پڑھی جائے یا پہلے نماز جنازہ پڑھ کر پھر سنتیں ادا کی جائیں ؟

Answer (beginning)

وہ نمازیں جن کے بعد سنتیں ادا کی جاتی ہیں یعنی نماز ظہر ، مغرب، عشاء اور جمعہ ، ان اوقات میں اگر جنازہ حاضر ہو اور جماعت تیار ہو تو مفتی بہ قول کے مطابق فرائض کے بعد پہلے سنتیں ادا کر لینی چاہئیں پھر نماز جنازہ ادا کی جائے۔ البتہ اگر نماز جنازہ سنتوں کے بعد ادا کرنے کی صورت میں میت کا جسم خراب ہونے یا پھول پھٹ جانے کا اندیشہ ہو تو اب نماز جنازہ پہلے پڑھ لینی چاہیے۔ بلکہ ایسی صورت میں اگر فرض نماز کے وقت میں بھی گنجائش ہو تو نماز جنازہ کو فرض سے بھی پہلے ادا کیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.