Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازِ جنازہ میں دیوار سے دیکھ کر دعا پڑھ لی تو

Issued
ماہنامہ فیضان مدینه اکتوبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی جنازے کی دعا دیکھ کر پڑھ لے ، تو کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

قوانین شرعیہ کے مطابق نماز میں عورت کسی مرد کے برابر کھڑی ہو تو نماز جنازہ کے علاوہ نمازیں چند شرائط پائے جانے کی صورت میں فاسد ہو جاتی ہیں، جبکہ نماز جنازہ فاسد نہیں ہوتی، اس ایک چیز کے علاوہ بقیہ جتنی چیزوں سے عام نمازیں فاسد ہوتی ہیں ان سے نماز جنازہ بھی فاسد ہو جاتی ہے، چونکہ دیکھ کر دعا پڑھنا تعلم من الغیر یعنی غیر سے سیکھنے کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے عام نماز میں فاسد ہو جاتی ہیں، لہذ انماز جنازہ بھی اس سے فاسد ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.