Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز جمعہ میں مجمع زیادہ ہو تو سجدہ سہو کرنے کا حکم

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ جون 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ جمعہ و عیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت میں سجدہ سہو ترک کرنے کا حکم ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں اگر سجدہ سہو کر لیا، تو کیا حکم ہے ؟ نماز درست ہو گی یا نہیں ؟

Answer (beginning)

جمعہ اور عیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت میں متاخرین فقہائے کرام کے نزدیک مختار یہ ہے کہ سجدہ سہو نہ کیا جائے لیکن اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ سجدہ سہو کرناہی ناجائز ہے، بلکہ مراد یہ ہے کہ نہ کرنا بہتر ہے، لہذ اجمعہ یا عیدین میں مجمع زیادہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہو کر لیا، تو اگر چہ یہ بہتر نہیں مگر اس سے نماز میں کوئی حرج واقع نہیں ہو گا، بلکہ نماز جائز و درست ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.