Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کی سنتوں کے دوران ناپاکی کے دن آگئے تونماز کا حکم ؟
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ مئی 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ مسئلہ کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نفل نماز کے دوران ماہواری آگئی، تو وہ نماز فاسد ہو گئی اور بعد میں پاکی کے ایام میں اس نفل نماز کی قضا کرنی ہو گی۔ سوال یہ ہے کہ ان نفل نمازوں میں، سنتیں بھی شامل ہیں یا نہیں ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت کے مطابق جس طرح نفل ادا کرتے وقت ماہواری شروع ہو جائے، تو نفل کی دوبارہ قضا کرنا، پاکی کے ایام میں ضروری ہوتا ہے ، اسی طرح سنتیں ادا کرتے وقت بھی جب حیض آگیا، تو اس سے سنتیں فاسد ہو جائیں گی اور ان کی بھی قضا کرنا لازم ہو گی۔ کیوں کہ نقل شروع کرنے سے واجب ہو گئے تھے سنتوں کا بھی یہی معاملہ ہے۔ (رد المحتار على الدر المختار، 574/2- تبیین الحقائق، 234/1-بہارِ شریعت،456/1) وَاللهُ أَعْلَمُ عَدَدَ جَكَ وَ رَسُولُه أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِيهِ وَسَلَّم کا مالاوی اهانت Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.