Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے استحاضہ والی عورت کو خون نہ آئے تو ؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2024 ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن کو استحاضے کا مرض ہے، انہیں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی وجہ سے اور رکوع و سجود میں جھکنے کی وجہ سے خون آتا ہے جبکہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنے کی صورت میں خون نہیں آتا، تو اس صورت میں اس اسلامی بہن کے لیے کیا حکم شرعی ہے؟

Answer (beginning)

ہر وہ طریقہ کار جس سے معذور شرعی کا عذر جاتا رہے یا اس میں کمی ہو جائے اس کا اختیار کرنا معذور پر واجب ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں ان پر لازم ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھیں۔ اور اس طرح کرنے سے وہ معذور شرعی کے حکم سے نکل جائیں گی۔ اس مسئلے کی فقہی توجیہ یہ ہے کہ جس طرح بلا عذر شرعی بغیر قیام اور رکوع و سجود کے نماز جائز نہیں ہوتی اسی طرح بلا عذر شرعی بغیر وضو کے نماز پڑھنا بھی جائز نہیں ، لیکن شریعت مطہرہ نے بحالت اختیار بعض صورتوں میں سجدہ اور قیام ترک کرنے کی رخصت عطا فرمائی ہے، جیسا کہ نفل نماز پڑھنے والے کو بیٹھ کر یا سواری پر اشارے سے نماز پڑھنے کی رخصت دی گئی، جبکہ بحالت اختیار بے وضو…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.