Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاک زمین پنکھے کی ہوا سے خشک ہوجائے تو پاک ہوجائے گی ؟
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ چھوٹا بچہ کمرے میں پیشاب کر دے تو کمرے میں دھوپ تو نہیں آتی کہ پیشاب اس سے خشک ہو، البتہ پنکھے کی ہو اسے خشک ہو جائے گا تو کیا اس سے بھی زمین پاک ہو جائے گی ؟
Answer (beginning)
نا پاک زمین اگر خشک ہو جائے اور اس سے نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتارہے، تو وہ پاک ہو جاتی ہے اور اس کا دھوپ ہی سے خشک ہو نا ضروری نہیں، بلکہ دھوپ کے علاوہ آگ یا ہو اوغیرہ سے خشک ہو جائے تب بھی پاک ہو جائے گی، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر پیشاب کی جگہ پنکھے وغیرہ کی ہو اسے خشک ہو گئی اور اس سے نجاست کا اثر بھی جاتا رہا، تو وہ پاک ہو گئی۔ خیال رہے زمین کی پاکی کا یہ حکم تیم کے علاوہ نماز وغیرہ دیگر مسائل میں ہے، تیم کے حق میں نہیں ہے یعنی اس مٹی سے تمیم نہیں ہو سکتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.