Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جماعت میں نہ ہوتے ہوئے امام سے آیت سجدہ سنی تو سجدہ تلاوت کا حکم ؟
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2023 ء
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے امام سے آیت سجدہ سنی اور اس وقت وہ نماز میں شامل نہیں تھا بعد میں شامل ہوا، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہو گا یا نہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں جس نے امام سے آیت سجدہ سنی اور اس وقت نماز میں شامل نہیں تھا، اس پر سجدہ تلاوت واجب ہے۔ سجدہ کرنے کے حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ آیت سجدہ سننے کے بعد امام کے سجد ہ تلاوت کرنے سے پہلے نماز میں شامل ہوا، تو امام کے ساتھ سجدہ کرے۔ اور اگر امام کے سجدہ تلاوت کرنے کے بعد اسی رکعت میں شامل ہوا جس میں امام نے آیت سجدہ تلاوت کی تھی، تو وہ سجدہ نہیں کرے گا، امام کا سجدہ اسے کافی ہے، کیونکہ رکعت پانے کی وجہ سے وہ سجدہ کو پانے والا قرار پائے گا، اگر اس رکعت کے علاوہ کسی اور رکعت میں شامل ہوا، تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدہ کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.