Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام رکوع میں ہو تو مقتدی جماعت میں کیسے شامل ہو ؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام کو رکوع میں پایا، تو کیا مقتدی کو اللہ اکبر کہنے کے بعد ایک بار سبحن اللہ کہنے کی مقدار کھڑے رہنا واجب ہے؟

Answer (beginning)

جب امام رکوع میں ہو اور کوئی مقتدی جماعت میں شامل ہونا چاہے تو اس کے لئے طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر کہے اور ثناپڑ ھے جبکہ امام کی حالت معلوم ہو کہ اتنی دیر رکوع میں لگادے گا کہ مقتدی کو رکوع مل جائے گا اور اگر امام کی حالت معلوم نہ ہو یا یہ احتمال ہو کہ امام رکوع سے سر اٹھالے گا تو کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہنے کے فورا بعد رکوع میں چلا جائے، کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر کہہ لینے کے بعد ایک بار سبحن اللہ کہنے کی مقدار کھڑے رہنا واجب نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.