Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس نے قربانی کی اسکو عید الاضحی کا روزہ رکھنا فرض ہے؟

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس کے نام قربانی ہوا سے عید الاضحی کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس دن روزہ رکھا جائے جب قربانی ہو جائے تو پہلے اس کے گوشت سے افطار کیا جائے کیا یہ درست ہے ؟

Answer (beginning)

عید الاضحیٰ اور اس کے بعد تین دن تک روزہ رکھنا نا جائز و حرام ہے کہ یہ اللہ تعالی کی جانب سے مہمان نوازی کے ایام ہیں۔ البتہ جس شخص نے قربانی کرنی ہو اس کے لئے مستحب ہے کہ عید کے دن قربانی سے پہلے کچھ نہ کھائے قربانی ہی کے گوشت میں سے پہلے کھائے، مگر یہ کوئی روزہ نہیں ، نہ اس میں روزہ کی نیت کرنا جائز ہے۔ اور یہ عمل حدیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے ،اسی عمل کو بعض لوگ روزہ رکھنا سمجھ لیتے ہیں ، حالانکہ اس عمل کو روزہ کہنا یا واجب و ضروری سمجھ لینا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے کیونکہ روزہ تو صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک بنیت صوم کھانے، پینے اور عمل زوجیت سے رکنے کو کہتے ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.