Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مرحوم کا قرض ادا کرنے والا ترکے سے رقم لے سکتا ہے ؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2023 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مرنے والے پر کچھ قرضہ ہو اور کوئی وارث اپنے ذاتی مال سے اس کا قرضہ ادا کر دے تو کیا دہ تر کے سے یہ رقم وصول کر سکتا ہے ؟

Answer (beginning)

اگر کوئی وارث اپنے مال سے میت کا قرض ادا کر دے اور قرض ادا کرتے وقت اس نے یہ نہ کہا ہو کہ میں یہ قرض، تبر عا ادا کر رہا ہوں یعنی واپس نہیں لوں گا اس طرح کے الفاظ نہ بولے ہوں تو اس نے قرض کی ادائیگی میں جتنی رقم دی ہے وہ رقم میت کے ترکے سے وصول کر سکتا ہے۔ سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں : قرضِ مورث کہ بکر پسر بالغ (Adult) نے ادا کیا تمام و کمال ترکہ مورث سے مجرا پائے گا جبکہ وقت ادا تصریح نہ کر دی ہو کہ مجرا نہ لوں گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.