Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اعتکاف کے دوران بیوی کو شوہر کے ساتھ سونا کیسا؟
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2022
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک اسلامی بہن اپنے بیڈ روم کے ایک حصے میں مسجد بیت کی نیت کر کے وہاں دس روزہ سنت اعتکاف میں بیٹھی ہیں، یہ رہنمائی فرمادیں کہ اعتکاف کے دوران اس کا شوہر اس کمرے میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک بستر پر سو سکتا ہے یا نہیں؟ بیوی مسجد بیت میں رہتے ہوئے شوہر کا سر وغیرہ دباسکتی ہے ؟ اعتکاف میں شوہر کے ساتھ رہنے کی کوئی ممانعت ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
اعتکاف کے دوران بیوی کا مسجد بیت میں اپنے شوہر کا سر دبانے کے لیے شوہر کو چھونا جائز ہے جبکہ بیوی کو شہوت نہ ہو۔ البتہ ایک ہی بستر پر دونوں کو سونے سے بچنا چاہیے۔ یادر ہے جس طرح احرام کی حالت میں جماع و مقدمات جماع حرام ہیں یو نہی اعتکاف کے دوران بیوی کے لیے جماع اور مقدمات جماع حرام ہیں، مقدمات جماع سے مراد ایسے افعال جو جماع کی طرف لے جانے والے ہوں اور فقہائے کرام کے کلام میں مقدمات جماع کی درج ذیل مثالیں بیان کی گئیں ہیں : گلے ملنا، شہوت کے ساتھ بوسہ لینا، یا شہوت کے ساتھ چھونا، مباشرت فاحشہ و غیر ذالک۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.