Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ظہر کی سنت قبلیہ پڑھنے کے لئے وقت تنگ ہوتو ؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ہم مسجد میں ظہر کی نماز پڑھنے کے لئے گئے اور جماعت کھڑی ہونے میں دو تین منٹ باقی ہیں کہ سنت قبلیہ پڑھنے کی صورت میں ایک دور کعت نکل جانے کا اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں میرے لئے کیا حکم شرعی ہے کہ مجھے سنتیں پڑھ کر جماعت میں شامل ہونا چاہئے یا بغیر سنتیں پڑھے ہی کہ ہو جماعت میں شامل ہو جاؤں؟

Answer (beginning)

دریافت کی گئی صورت میں ظہر کی سنتوں میں مشغولیت کے سبب جبکہ آپ کو ایک دور کعت فوت ہونے کا اندیشہ ہے تو پھر آپ کو سنتیں پڑھنے کی اجازت نہیں بلکہ سنتیں پڑھے بغیر فوراہی جماعت میں شامل ہو جانا آپ کے لئے ضروری ہے۔ مسئلے کی تفصیل : فجر کی سنتوں کے علاوہ دیگر سنتوں کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ سنتیں پڑھ کر اگر امام کے پہلی رکعت کے رکوع میں جانے سے قبل جماعت میں شرکت ممکن ہو تو پہلے سنتیں ادا کرے پھر جماعت میں شریک ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.