Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پوسٹرز پر قرآنی آیات مختلف ڈیزائن میں لکھنا کیسا؟
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کمپیوٹر پر محافل وغیرہ کے لئے مختلف پوسٹر بنائے جاتے ہیں، کیا ان میں قرآنی آیات کو مختلف ڈیزائن میں لکھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
اگران قیودات کا لحاظ رکھا جائے تو قرآنی آیات کو ڈیزائن میں لکھنے کی اجازت ہے: (1) قرآنی آیات رسم عثمانی کے مطابق ہوں اور کوئی حرف کم یازیادہ نہ کیا جائے کہ رسم عثمانی توقیفی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تعلیم فرمودہ ہے اور اس کے باقی رکھنے پر امت کا اجماع ہے۔ (2) ایسا انداز اختیار نہ کیا جائے کہ جاندار کی تصویر بن جائے کہ اس میں آیات قرآنی کا استخفاف ہے نیز اگر اس پوسٹر کو پرنٹ کیا گیا تو یہ تصویر کے حکم میں آنے کی وجہ سے بھی ناجائز ہوگا کہ جب کوئی مثبت ہو کر چھپ جائے تو اس پر تصویر کا اطلاق ہوتا ہے اور بلا اجازتِ شرعی جاندار کی تصویر بنانا، ناجائز و حرام ہے اور احادیث میں اس کی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.