Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خدا و رسول کی قسم یہ کام نہ کروں گا ، یہ قسم کیوں نہیں؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2022 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہار شریعت، جلد دوم، صفحہ 302 پر مسئلہ نمبر 14 ہے" خد اور سول کی قسم یہ کام نہ کروں گا یہ قسم نہیں۔ “ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ یہاں قسم کا لفظ موجود ہے تو قسم کیوں نہیں ہو رہی؟ 66

Answer (beginning)

قسم منعقد ہونے کی متعد د شرائط ہیں، ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نام مبارک اور جس چیز پر قسم اٹھا رہا ہے اس کے الفاظ ، دونوں ایک ساتھ بولے جائیں، ان میں کوئی اجنبی فاصل ہو تو جملہ قسم نہیں بن سکتا۔ بہار شریعت میں موجود جملہ ” خد اور سول کی قسم “ میں ”رسول کی قسم کا لفظ قسم نہیں بن سکتا، جب لفظ ”خدا“ اور ”یہ کام نہیں کروں گا“ کے در میان لفظ ”رسول کی قسم“ اجنبی فاصل کے طور پر حائل ہو گیا تو یہ مکمل جملہ قسم نہیں بن سکتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.