Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تراویح کی دوسری رکعت میں فاتحہ چھوڑ کر سورت پڑھنے پر نماز کا حکم
Question
كا حكم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دورانِ تراویح اگر ایسا ہو جائے کہ میں ایک رکعت پڑھانے کے بعد جب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑا ہوں تو قیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی بجائے بھولے سے وہیں سے قراءت شروع کر دوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑا تھا تو کیسے نماز مکمل کروں اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے تو کیسے نماز مکمل کروں اور اگر یاد نہ آئے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں بھولے سے تراویح کی دوسری رکعت میں سورت سے قراءت شروع کر دی اور ایک آیت یا اس سے زیادہ پڑھ لینے کے بعد یاد آجائے کہ سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی ہے تو یہی حکم ہے کہ سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور پھر دوبارہ سورت ملائیں یعنی تراویح کی پہلی رکعت میں جہاں تک قرآن پڑھ چکے تھے اس سے آگے پڑھیں اور آخر میں سجدہ سہو کریں اور اگر ایک آیت کی مقدار پڑھنے سے پہلے ہی یاد آ جائے تو فور أسورۃ الفاتحہ شروع کر دیں پھر سورت ملائیں البتہ اس صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا اور اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد ہی نہ آیا اسی طرح نماز مکمل کر دی اور آخر میں سجدہ سہو بھی نہ کیا تو اس نماز کو پھر سے پڑھنا واجب ہے ہاں…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.