Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک پڑھانے کی اُجرت لینا کیسا؟
- Issued
- ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2021
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص انٹر نیٹ پر آن لائن قرآن پاک پڑھائے اور اس پر اجرت بھی لے تو کیا یہ جائز ہے ؟
Answer (beginning)
جی ہاں! قرآن پاک پڑھانے کی اجرت لینا، جائز و مباح ہے، خواہ انٹر نیٹ پر پڑھایا جائے یا کسی اور ذریعے سے پڑھایا جائے، کیونکہ متأخرین علمائے کرام نے دینی ضرورت کے پیش نظر تعلیم قرآن، امامت و غیر و امور دینیہ کی خدمت سر انجام دینے پر اجرت لینے کو جائز قرار دیا ہے۔ البتہ اجارے کی بنیادی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے مثلاً وقت طے ہو ، معاوضہ طے ہو اور اجارہ درست ہونے کی دیگر ضروری شرائط پائی جانی چاہئیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.