Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیاغریب سے مہنگا سودا خریدنا باعثِ ثواب ہے؟
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ غریب سے مہنگا سودا خرید نا بھی ثواب کا کام ہے ؟
Answer (beginning)
غریب سے مہنگا سودا خرید نا بھی صدقہ ہے اور اس انداز میں غریب کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی۔ امام غزالی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: "اگر کسی کمزور سے غلہ خریدے یا کسی فقیر سے کوئی چیز خریدے تو اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ زیادہ رقم کو برداشت کرے اور آسانی پیدا کرے، اس صورت میں یہ احسان کرنے والا قرار پائے گا۔ اور اس فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مصداق ٹھہرے گا: رحم الله امر اسهل البیع سهل الشراء“(مسندابی یعلی) یعنی اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جو خرید و فروخت میں آسانی پیدا کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.