Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایام قربانی گزرنے کے بعد قربانی کرنا کیسا؟
- Answered by
- ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ مئی 2026 ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم ایام قربانی کے بعد فوت شدہ قربانی کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صاحب نصاب اور مقیم شخص نے قربانی نہیں کی جبکہ اس نے قربانی کے لیے کوئی جانور بھی نہیں خریدا تھا ۔ اب ایام قربانی گزر جانے کے بعد اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ کیا وہ صاحب نصاب جانور خرید کر صدقہ کر دے یا اسے ذبح کر کے اس گوشت کو صدقہ کر دے ؟ کس طرح سے وہ بری الذمہ ہو گا ؟ ؟ رہنمائی فرما دیں۔ جواب پوچھی گئی صورت میں اس صاحب نصاب شخص پر اوسطاً ایسی بکری کہ جس میں قربانی کی تمام شرائط پائی جاتی ہوں اسے زندہ صدقہ کرنا یا پھر اس کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.