Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کی قربانی کا گوشت خود کھانا کیسا؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
Issued
ماہنامہ فیضان مدینه مئی 2026 ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا میت کی قربانی کا گوشت خود کھانا جائز ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ میت کی طرف سے کی گئی قربانی کے گوشت میں سے خود نہیں کھا سکتے۔ شرعی طور پر اس بات کی کیا حقیقت ہے ، کیا یہ درست ہے یا نہیں ؟ جواب میت کی طرف سے کی جانے والی قربانی عام طور پر میت کے ایصال ثواب کے لیے ہوتی ہے ، اس میں سے قربانی والے کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ خود بھی کھا سکتا ہے ، دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے، فقراء واغنیاء میں تقسیم بھی کر سکتا ہے ۔ اس میں شرعا کوئی حرج نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.