Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

معتکف فنائے مسجد میں صابن و ٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتا ہے؟

Answered by
مفتی فضیل رضا عطاری
Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم معتکف کا فنائے مسجد میں صابن و ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیسا؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنت اعتکاف کے دوران معتکف مسجد کے وضو خانے میں صابن اور ٹوتھ پیسٹ استعمال کر سکتا ہے یا نہیں ؟ جبکہ یہ وضو خانہ فنائے مسجد میں ہے ۔ جواب متحف اگر فنائے مسجد میں بلا حاجت بھی جائے تو اعتکاف نہیں ٹوٹتا کیونکہ فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد میں ہے ، لہذا فنائے مسجد میں معتکف نے ٹوتھ پیسٹ کیا ، ہاتھ ، چہرہ وغیرہ دھونے کے لیے صابن استعمال کیا تو اس سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.