Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے احرام کس میقات سے باندھا؟

Issued
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2025ء

Question

نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے احرام کس میقات سے باندھا؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو عمر ے یا حج فرمایا تھا ، تو کس میقات سے احرام باندھا تھا ؟ جواب

Answer (beginning)

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہجرت کے بعد ایک حج اور چار عمروں کا احرام باندھا ۔ تین عمروں کے احرام کی نیت تو علیحدہ سے کی تھی، اور حج کے موقع پر چونکہ حج قران کرتے ہوئے حج و عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا، تو یوں کل ایک حج اور چار عمروں کے احرام کی نیت فرمائی ۔ البتہ جن تین مواقع پر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صرف عمرے کے احرام کی نیت فرمائی ان میں سے ایک موقع ایسا تھا جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عمرے کا احرام تو باندھ لیا تھا، لیکن کفار مکہ کے روکنے کی وجہ سے صلح حدیبیہ والا معاہدہ طے پایا، اور اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عمرہ ادا کیے بغیر احرام کھول…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.