Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیاحجِ تمتع کرنے والا حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ کا انتظار کرے گا؟
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ مئی 2025. دام الامن الهالات
Question
کیا حج تمتع کرنے والا حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ کا انتظار کرے گا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں پاکستان سے حج تمتع کرنے آیا ہوں، عمرہ کر کے احرام کھول دیا ہے اور ابھی مکہ ہی میں مقیم ہوں ، معلوم یہ کرنا ہے کہ حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ تک انتظار کرنا ہو گا یا اس سے پہلے بھی حج کا احرام باندھ سکتا ہوں ؟ جواب
Answer (beginning)
حج تمتع کرنے والا عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام کھول کر مکہ ہی میں موجود ہو، تو اس کے لئے حج کا احرام حدودِ حرم ہی سے باندھنا ضروری ہے اور حج کا احرام آٹھ ذوالحجہ ہی کو باندھنا ضروری نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی باندھا جاسکتا ہے بلکہ جس شخص کو اطمینان ہو کہ وہ احرام کی پابندیاں نبھالے گا، تو اب اس کے لئے آٹھ ذوالحجہ سے پہلے احرام باندھنا کئی اعتبار سے افضل ہے ۔ اولا : حدیث پاک میں فرمایا : جس کا ارادہ حج کا ہو، تو اس میں جلدی کرے اور حدیث میں تعجیل کا حکم دینا کم سے کم استحباب پر محمول ہو گا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.